بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 2 زخمی

بھارتی فوج نےسیالکوٹ کےباجرہ گڑھی اورمرالہ چیراڑسیکٹرزمیں الیاس اوراکرم چیک پوسٹوں پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی۔

چناب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔ فوٹو۔اے ایف پی/فائل

بھارتی فوج نے مسلسل دوسرے روز سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے ہرپال سیکٹر، باجرہ گڑھی، عمراں والا اور مرالہ چیراڑ سیکٹرز میں الیاس اوراکرم چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز کی بھرپور کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔ پاکستان رینجرز نے بھارتی خلاف ورزی کے خلاف فلیگ مارچ بلانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز بھی سیالکوٹ کے چپرار سیکٹر میں رینجرز کی چونگیاں چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار اسرار شہید ہوگیا تھا۔
Load Next Story