ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے وزیراعظم

معیشت کے استحکام کیلیے کی جانے والی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان

قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور سب پر یکساں اطلاق ہو گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت آئینی اور قانون امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران نے کہا کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں آتی ہے، ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، سب پر یکساں قانون کا اطلاق ہوگا، پاکستان کا استحکام اداروں سے وابستہ ہے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے، تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں، کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہوگا۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کی اصل وجہ معیشت میں بہتری ہے، دھرنا اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، انہیں دھرنے کے لئے نہیں صرف مارچ کے لئے مشروط اجازت تھی۔
Load Next Story