ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں پنجاب سے بھر پورحصہ لے گی الطاف حسین

پنجاب کے عوام کو صوبے اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے، الطاف حسین

ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے ہر ضلع اور تعلقہ سے امیدوار نامزد کرے گی، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آنےوالے بلدیاتی انتخابات میں پنجاب سے بھر پور حصہ لے گی۔


کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نےکہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے ہر ضلع اور تعلقہ سے امیدوار نامزد کرے گی، انہوں نے پارٹی کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے کمر کس لیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو صوبے اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اگر پنجاب کے عوام ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو پھر پورے ملک میں کرپشن اور دہشت گردی اپنی جڑیں مضبوط کر لے گی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story