ٹرینیں لیٹ لاہور اسٹیشن پر مسافروں کا ہنگامہ ٹکٹیں پھاڑ دیں

کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافر مشتعل، ہنگامہ آرائی کے بعد اسٹیشن کا عملہ فرار۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافر مشتعل، ہنگامہ آرائی کے بعد اسٹیشن کا عملہ فرار۔ فوٹو: ایکسپریس

ٹرینوںکی آمد ورفت میں تاخیر اور مسافروں کا احتجاج معمول بن گیا ۔ جمعہ کولاہوراسٹیشن پر کراچی ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور غصے میں ٹکٹیں پھاڑ ڈالیں ۔

دریں اثنالاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل ہونے کے باعث گاڑی 6گھنٹے اسٹیشن پر کھڑی رہی، مسافر مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کر کے کراچی سے لاہورجانیوالی شالیمار ایکسپریس اور تیزگام کو ریلوے ٹریک پر روک دیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ بعدازاں روہڑی سے انجن منگواکر ٹرینوں کو روانہ کیا گیا ۔ روہڑی اسٹیشن پر خیبرمیل کا انجن فیل ہو گیا۔ کئی گھنٹے تک انتظار نے مسافروںکو مشتعل کر دیا اور انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے تیزگام کو بھی روک لیا ۔


اسٹیشن ما سٹر اور ان کے دفتر کا عملہ افس چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ دریںاثنا جمعے کو رات12بجے تک کراچی سے صرف بولان میل ایکسپریس ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس روانہ کی جا سکی جبکہ ملت ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس ، سکھر ایکسپریس ، خیبر میل ، تیز گام ، بہاء دین ذکریا ایکسپریس اور بابا فرید ایکسپریس سمیت تمام ٹرینیں رات ایک بجے تک روانہ نہیں کی جا سکی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ریلوے میں انجن (پاور ) کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے زیادہ تر انجن خراب ہو گئے ہیں جبکہ جو انجن چلائے جا رہے ہیں ان میں بھی چند میل چلنے کے بعد ٹکنیکل خرابی آجاتی ہے ، جمعرات کو لاہور سے کراچی ایکسپریس (نائٹ کوچ) کے ذریعے کراچی آنیوالے ایک مسافر مظہر نے ایکسپریس کے دفتر فون کر کے بتایا کہ جمعرات کو شام 5 بجے کراچی کیلیے روانہ ہونے والی ٹرین رات3بجے روانہ کی گئی ، ٹرین کو جمعے کی صبح11بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا۔
Load Next Story