جلسہ گاہ سے مسلح مشکوک شخص پکڑا گیا پولیس کے حوالے

مولانا فضل الرحمن کے ذاتی چیف سیکیورٹی آفیسر نے اسے پکڑ کر پستول اور 2لوڈ میگزین سمیت وفاقی پولیس کے حوالے کردیا۔

مولانا فضل الرحمن کے ذاتی چیف سیکیورٹی آفیسر نے اسے پکڑ کر پستول اور 2لوڈ میگزین سمیت وفاقی پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

آزادی مارچ میں تمام سیکیورٹی چیکنگ کی رکاوٹیں عبور کرکے مسلح شخص جلسہ گاہ پہنچ گیا جب کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ذاتی چیف سیکیورٹی آفیسر نے اسے پکڑ کر پستول اور 2لوڈ میگزین سمیت وفاقی پولیس کے حوالے کردیا۔


آزادی مارچ میں مسلح معمر شخص کو مولانا فضل الرحمن کے سیکورٹی چیف عبدالرزاق لاکھو نے جلسہ گاہ کے پنڈال سے پکڑنے کے بعد انسپکٹر تصدق کے حوالے کیاجہاں پر گرفتار مسلح مشکوک شخص نے خود کو مولانا کا شیدائی قرار دیدیااور کہاکہ ساری زندگی جاپان رہا، مولانا پاکستان میں اگر اسلامی نظام لائیں تو انھیں ایک ارب روپے دونگا۔
Load Next Story