سائمنڈز ہربھجن تنازع میں ٹنڈولکر کو متنازع بنانا درست نہیں انیل کمبلے
ماضی میں کئی کرکٹرز اپنی کتابیں فروخت کرنے کیلیے متنازع واقعات کو تحریر کرتے رہے ہیں
سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے ماضی میں ہربھجن اوراینڈریو سائمنڈز کے درمیان پیش آنے والے 'منکی گیٹ اسکینڈل 'میں ٹنڈولکر کے کردار پر سوال اٹھانے پر رکی پونٹنگ کے بیان کو مسترد کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ماسٹر بیٹسمین کو اس معاملے میں متنازع بنانا درست نہیں ہے، پونٹنگ نے اپنی کتاب ' دی کلوز آف پلے ' میں اس واقعے کے حوالے سے لکھا کہ ٹنڈولکر نے اس معاملے پر میچ ریفری کے سامنے ہونیو الی پہلی سماعت پر کچھ کیوں نہیں کہا تھا، جس پر مائیک پراکٹر نے ہربھجن کو معطل کردیا تھا، کمبلے نے کہا کہ ماضی میں کئی کرکٹرز اپنی کتابیں فروخت کرنے کیلیے متنازع واقعات کو تحریر کرتے رہے ہیں۔