ورلڈکپ 2014 اسپین انگلینڈ اور روس نے بھی برازیل کا ٹکٹ حاصل کرلیا

بوسنیا ہرزیگووینیا نے میگا ایونٹ میں رسائی پاکر نئی تاریخ رقم کردی،لتھوینیا کو 1-0 سے مات

پہلے مرحلے کی تکمیل پر براعظم سے مجموعی طور پر 13 نشستوں میں سے 9 کا انتخاب مکمل ہوگیا.فوٹو:فائل

انگلینڈ، روس اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھی برازیل ورلڈ کپ 2014 کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

بوسنیا ہرزیگووینیا نے پہلی مرتبہ بڑے ایونٹ میں رسائی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی، گذشتہ دنوں یوئیفا کوالیفائنگ کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر براعظم سے مجموعی طور پر 13 نشستوں میں سے 9 کا انتخاب مکمل ہوگیا، جس میں مندرجہ بالا چار ممالک سے قبل بیلجیئم، اٹلی، جرمنی، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ نے برازیل جانے کا انتظام کرلیا تھا، گروپ مرحلے کی تکمیل کے بعد 9 میں 8 بہترین سائیڈز کا انتخاب بھی عمل میں آچکا ہے، جس کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر پلے آف میچز سے دیگر چار پوزیشنز کا تعین کرلیا جائیگا، اس کیلیے ڈراز کا اعلان 21 اکتوبر کو فیفا ہیڈ کوارٹر زیورخ میں کیا جائیگا، دوسرے موقع کیلیے میدان میں رہ جانیو الے ممالک میں 1998 کی چیمپئن فرانس، پرتگال، آئس لینڈ، یونان، رومانیہ، یوکرین ، سوئیڈن اور کروشیا شامل ہیں۔




گذشتہ دنوں منعقدہ اختتامی کوالیفائنگ میچزمیں بوسنیا ہرزیگووینیا نے لتھوینیا کیخلاف 1-0 سے کامیابی کی بدولت برازیل ورلڈ کپ میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کی، روس نے آذربائیجان کیخلاف 1-1 سے ڈرا ہوجانے والے مقابلے میں ملنے والے قیمتی پوائنٹس کی وجہ سے برازیل جانے کا ٹکٹ حاصل کرلیا، روس کی ٹیم 2002 کے بعد اب ورلڈ کپ فائنلز میں پہنچ پائی ہے، بوسنیا کی ٹیم اس سے قبل ورلڈ کپ 2010 کے پلے آف میںپرتگال کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی تھی، انگلینڈ نے ویمبلے میںیوکرین کیخلاف 1-1 سے ڈرا مقابلے کی بدولت فائنلزمیں جگہ بنائی جبکہ اسپین نے جورجیا کو 2-0 سے پچھاڑ کر اپنے اعزاز کے دفاع کا حق حاصل کیا، فرانس کی ٹیم فن لینڈ پر 3-0 سے غلبہ پانے کے باوجود پلے آف میں ہی جگہ بناسکی، اسی طرح پرتگال کی ٹیم بھی لگسمبرگ کیخلاف اپنا آخری کوالیفائنگ میچ 3-0 سے جیت کر بھی میگا ایونٹ میں براہ راست جگہ نہیں بناسکی، گروپ ' ایف' سے روسی ٹیم نے کوالیفائی کیا، یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب پرتگال کو ورلڈ کپ فائنلز میں پہنچنے کیلیے پلے آف مرحلے سے گزرنا پڑیگا، تاہم اس سے قبل دونوں مرتبہ انھوں نے پلے آف میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ فائنلز کھیلنے کا اعزاز پایاہے۔
Load Next Story