آزادی مارچ میں شریک کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
65 سالہ عبدالکریم آج صبح ہارٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوا
وفاقی دارالحکومت میں جاری آزادی مارچ میں شریک جے یو آئی(ف) کا کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادی مارچ میں شریک جمعیت علماء اسلام (ف) کے 65 سالہ کارکن کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔متوفی کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی جس کی میت کو پمز اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
دھرنے میں شریک افراد نے بتایا کہ عبدالکریم کو سینے میں شدید تکلیف ہوئی جس پر حلال احمر کی گاڑی کو فوری طور پر طلب کر کے عبدالکریم کو پمز اسپتال لےجایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 65 سالہ شخص کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔