بابالاڈلا کے اڈے اور عزیر بلوچ کے گھرپر رینجرز کا چھاپہ
رینجرز کا سنگو لائن ، عمر لائن ، مندار محلہ ، نیوکمہار واڑہ ، کوئلہ گودام کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن
رینجرز کی بھاری نفری نے لیاری کے علاقے سنگو لائن ، عمر لائن ، مندار محلہ ، نیوکمہار واڑہ ، کوئلہ گودام کے علاقوں میں گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ٹارگٹڈآپریشن کرتے ہوئے گینگ وارکے متعدد کارندوں کو حراست میں لیکر ان کے قبضے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی ۔
اسی دوران رینجرز کو اطلاع ملی کہ چاکیواڑہ کے علاقے رانگی واڑہ جامع مسجد کے قریب نور محمد عرف بابا لاڈلا کے جوئے کے اڈے(109) پر جرائم پیشہ افراد موجود ہیں جس پر رینجرزکی بھاری نفری نے اس علاقے کو گھیرے میں لیکر اڈے کی تلاشی کے دوران وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات اور ملکی و غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں ، رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا تھا کہ گلیوں میں چھپے لیاری گینگ وار کے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ اور اعوان گولوں سے حملہ کردیا ، ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار امداد اور ایک راہگیر بچہ15سالہ عثمان ولد منظور بلوچ زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا ، عثمان کے سر میں گولی لگی ہے حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز کی جوابی فائرنگ سے گینگ وارکے 2 کارندے بھی زخمی ہوئے جنہیں ان کے ساتھی اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے ، ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے آپریشن کے دوران سنگولائن میں عذیر بلوچ کے پرانے گھر پر چھاپہ مارکر وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ اور دیگر سامان کی لسٹ تیارکر کے اس پر وہاں موجود خواتین سے دستخظ لے لیا تاکہ بعد میں یہ نہ کھا جائے کی رینجرز گھروں سے طلائی زیورات اور نقدی لے گئی۔
رینجرز نے چاکیواڑہ کے علاقے سعید آباد میں جبار لنگڑا کے جوئے کے اڈے(J-9) پر چھاپہ مارکوگینگ وار کے2کارندوں کو حراست میں لے کر وہاں سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ، ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلا گروپ میں شدیدکشیدگی ہے دوران گروپ ایک دوسرے کیخلاف مورچہ بند ہیں کسی وقت بھی تصادم کا خطرہ ہے، بابا لاڈلا کے ساتھ عبد الجبار عرف جینگو ہے جبکہ عذیر کے ساتھ جبار لنگڑا ، استاد تاجو ، وسیع اﷲ لاکھو ، فیصل روڑی ، نعیم لاہوتی اور ستار پولیس والے کا بیٹا کامران دے رہے ہیں، رینجرز نے ممکنہ تصادم کی صورت میں اپنی حکمت عملی تیارکرلی ہے علاقہ مکین دونوں گروپوں میں ممکنہ تصادم کے باعث خوفزدہ ہیں ۔