بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے حماد اظہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہم بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ گردشی قرضے 450 ارب سے بڑھ کر 1200 ارب روپے ہوگئے تھے، قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،تحریک انصاف نے گزشتہ سال 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتارا، ہم بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے 13ماہ میں مہنگائی ساڑھے21 فیصد جب کہ ن لیگ کی حکومت میں 8.3 فیصد تھی، تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایسا اس لیے ہوا کہ پچھلی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارا بہت زیادہ چھوڑ کرگئی، گزشتہ سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی آئی، رواں سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 65 فیصد کمی آئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سرکاری محکموں میں اصلاحات کی جارہی ہیں مگر کسی کو فارغ نہیں کیا جارہا۔
کارکے تنازع کے حوالے سے حماد اظہر نے کہا کہ کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، کمپنی نے 200 ارب روپے معاف کیے، پاکستان اور ترکی کے وزرائے اعظم نے اس تنازع کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔