عبد الرشید غازی قتل کیسپرویزمشرف کی درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری

پرویز مشرف غازی عبدالرشید یا ان کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث نہیں ہیں، وکیل الیاس صدیقی

پرویز مشرف غازی عبدالرشید یا ان کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث نہیں ہیں، وکیل الیاس صدیقی. فوٹو: فائل

عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔


اسلام آباد ایڈیشنل سیشن جج واجد علی سید نے غازی عبدالرشید اوران کی والدہ کے قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف غازی عبدالرشید یا ان کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث نہیں ہیں جبکہ پولیس کے پاس بھی اس کیس سے متعلق ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔

اس موقع پر کیس کے مدعی ہارون الرشید کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں پیش کیا، ایڈووکیٹ طارق اسد نے تیاری نہ ہونے کے باعث عدالت سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے، عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story