کراچی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق ایک زخمی

ریسکیو ٹیم نے زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کردیا. فوٹو: فائل

شرافی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔


ایکپسریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے روکنے کے بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کردیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story