پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کے دوران بچے کی پیدائش

پی آئی اے بین الاقوامی قوانین کے تحت یہ یقینی بناتی ہے کہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے، ایوی ایشن حکام

سول ایوی ایشن کے قوائد و ضوابط کے تحت حاملہ خاتون کو طیارے میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر خاتون نے بچے کو جنم دے دیاتاہم ایوی ایشن حکام اس قسم کے کسی بھی واقعے کی تردید کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 اپنی منزل کی گامزن محو پرواز تھی کہ دوران سفر طیارے میں موجود ایک خاتون کی حالت بگاڑ گئی اور انہوں نے اسی دوران بچے کو جنم دیا۔ زچہ اور بچہ دونوں کی ھالت تشویشناک تھی، دوسری جانب ایوی ایشن حکام نے اس قسم کے کسی بھی واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے بین الاقوامی قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ کسی بھی خاتون کے ساتھ اس قسم کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کے قوائد و ضوابط کے تحت حاملہ خاتون کو طیارے میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔
Load Next Story