رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز ضمانت پر رہا

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

روبکار جمع کرانے کے بعد مریم نواز کو رہا کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت کی جانب سے روبکار جاری کیے جانے کے بعد مریم نواز کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے وکیل احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور جج امیر محمد خان کے روبرو مریم نواز کے ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔


مریم نواز کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد احتساب عدالت نے مریم نواز کی رہائی کے روبکار جاری کیے، مریم نواز کی رہائی کے روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل کا عملہ سروسز اسپتال پہنچا جہاں عملے نے روبکار پر مریم نواز کے دستخط کروائے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی پیر کے روز درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
Load Next Story