فضل الرحمان پی پی اور ن لیگ سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوچکے فردوس عاشق اعوان

یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا نبھائیں گے؟، معاون خصوصی

یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا نبھائیں گے؟، معاون خصوصی فوٹو:فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پی پی پی اور ن لیگ سے مایوس ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا رات خطاب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے دلبرداشتہ رویے اور مایوسیوں کا اظہار تھا، پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا نبھائیں گے؟۔


فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تاریخی تقریر نے مولانا کے مذہبی کارڈ بیانیہ کو پنکچر اور دھرنے کے مقاصد کو زمین بوس کردیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں، آپ سازش میں ناکام ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں مسترد ہونے والے جتھے کی صورت میں حقیقی عوامی مینڈیٹ کی توہین اور جمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں-

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی تنہائی کا شکار مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں، بلکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
Load Next Story