رمشا کی درخواست ضمانت کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی
وکالت نامہ کی تصدیق ہوجانےپر درخواست ضمانت پر سماعت تین ستمبرتک کردی گئی۔
قرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی میں گرفتاررمشا کی درخواست ضمانت کی سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
توہین قرآن کےالزام میں گرفتار لڑکی رمشاء کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد اعظم خان کی عدالت میں ہوئی، جس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد اعظم خان نے کہا کہ رمشاء کی والدہ نےپچیس اگست کو ضما نت کی درخواست دائر کی تھی اور وکالت نامے پر رمشاءکے دستخط نہیں تھے۔اس لئےتفتیشی افسر وکالت نامے کی تصدیق کرائیں۔ اور وکالت نامہ کی تصدیق ہوجانےپر درخواست ضمانت پر سماعت تین ستمبرتک کردی گئی۔
اس سے قبل سماعت میں پولیس نے استدعا کی تھی کہ ابھی تک مقدمے کی تفتیش مکمل نہیں ہوپائی ہے، معاملہ حساس نوعیت کاہے، اس کے تمام ترپہلوؤں کابغورجائزہ لیاجارہاہے اس لیے تفتیش کے لیے وقت دیاجائے۔عدالت نے تفتیشی افسرکوجلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔