امریکی صدر کو ڈرون حملے بند کرنے کا کہوں گا نواز شریف

ملکی معیشت کی بہتری کے لیے جلد پیکج کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں بات چیت

بجلی بحران پر قابو پانے کے بجلی کی قیمتيں کم کر دیں گے، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ ہیں اور دورہ امریکا کے دوران ڈرون حملوں کا معاملہ امریکی صدر کے سامنے اٹھائیں گے۔


دورہ امریکا سے قبل برطانوی دارلحکومت لندن پہنچے کے بعد پارک لین میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ميڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور ملک سے بجلی کے بحران کا بھی خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، ہم بجلی بحران پر قابو پانے کے بجلی کی قیمتيں کم کر دیں گے جب کہ معیشت بہتر بنانے کے لیے جلد بیکج کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہیں، امریکا کو ڈرون حملے فوری طور پر بند کر دینے چاہییں اور وہ امریکی صدر سے ان حملوں کو روکنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے مدد کر رہا ہے جب کہ اپنے تحفظات بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ کل ہی امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور 23 اکتوبر کو امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔
Load Next Story