الیکشن کمیشن نے فارم 45 سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ مسترد کر دیا

یہ درست نہیں کہ 95 فیصد پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ پولنگ ایجنٹس کے دستخطوں کے بغیرہے،الیکشن کمیشن

توقع ہے کہ مستقبل میں غیرمصدقہ اورفرضی حوالہ جات سے اجتناب برتا جائے گا، ندیم قاسم فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے فارم 45 سے متعلق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے کہا ہے کہ یہ درست نہیں کہ 95 فیصد پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ پولنگ ایجنٹس کے دستخطوں کے بغیر ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی کسی بھی رپورٹ میں ایسے اعداد وشمارجاری نہیں کیے۔ توقع ہے کہ مستقبل میں غیرمصدقہ اورفرضی حوالہ جات سے اجتناب برتا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ انہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن خود کہتا ہے کہ 95 فیصد نتائج پر پریزائیڈنگ افسران کے دستخط نہیں، دستخط نہیں ہیں تو الیکشن خودبخود کالعدم ہو جاتا ہے۔
Load Next Story