ہالہ میں قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکرسے 11 افراد جاں بحق

مسافرکوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی

امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا : فوٹو: اسکرین گریب

قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکر سے 11 افراد جان کی بازی ہارگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ کوٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ مسافرکوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔

امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی سمیت زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔

Load Next Story