دوسراون ڈے انٹرنيشنل پاكستان نے آسٹريليا كو7وكٹوں سے ہراديا

پاكستان نے ہدف کو43اعشاريہ 4اوورز میں پورا كرتے ہوئے اسٹريليا كو 7وكٹوں سے شكست دے كرسيريز برابر كردیا۔

پاكستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف 43.4اوورز میں حاصل کر لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 7وکٹ سے شکست دے کر3میچز کی سیریز 1-1سے برابرکردی


 

ابوظہبی كے شيخ زيد اسٹيڈيم ميں كھيلے گئے دوسرے ایک روزہ انٹرنيشنل ميچ ميں آسٹريليا نے پہلے بيٹنگ كرتے ہوئے پاكستان كو جيت كے ليے مقررہ 50اوورز ميں 249رنز كا ہدف ديا۔پاكستان نے مطلوبہ ہدف 43.4اوورز میں حاصل کرلیا۔پاكستان کی جانب سےاوپنرزنے شاندار كھيل كا مظاہرہ كيا، ناصر جمشيد نے 11چوكوں اور2 چھكوں کی مدد سے 97رنز کی شاندار اننگزكھيلی، اظہر علی نے بھی شاندار كھيل كا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 اور مصباح الحق نے 35رنز بنائے۔ناصرجمشيد كی شاندارپرفارمنس پر انہیں مين آف دی ميچ قرار ديا گيا۔ تيسرا اور آخری ایک روزہ میچ 3 ستمبر كو شارجہ میں كھيلا جائے گا۔
Load Next Story