ٹوئٹر کے سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام

جن افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے ان میں ایک کا تعلق سعودی عرب اور دوسرے کا امریکا سے ہے

جن افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے ان میں ایک کا تعلق سعودی عرب اور دوسرے کا امریکا سے ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی عدالت نے ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جاسوسی کرنے والوں میں ایک سعودی شہری علی الزباراح ہے جب کہ دوسرا احمد ابو عامو ہے جس کا تعلق امریکا سے ہے، اس کیس میں تیسرے شخص احمد المتاعری کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کی۔
Load Next Story