جولائی اور اگست میں خدمات کی تجارت میں 48کروڑ76لاکھ ڈالر کا خسارہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کی خدمات میں تجارت 55کروڑ 11لاکھ30 ہزار ڈالر فاضل رہی تھی۔

اگست میں برآمدات سال بہ سال6فیصدبڑھ کر36کروڑ37لاکھ، درآمدات9 فیصد اضافے سے67کروڑ55 لاکھ ڈالررہیں فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران خدمات کی تجارت میں48کروڑ 76لاکھ30 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا ۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کی خدمات میں تجارت 55کروڑ 11لاکھ30 ہزار ڈالر فاضل رہی تھی، جولائی اگست2013 کے دوران خدمات کی برآمدات 59.48 فیصد کمی سے 74کروڑ 55لاکھ 10 ہزار ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات 1ارب84کروڑ 20 ہزار ڈالر رہی تھیں، زیرتبصرہ مدت میں خدمات کی درآمدات 1ارب 23کروڑ 31لاکھ 40ہزار ڈالر رہیں جبکہ جولائی اگست 2012 میں خدمات کی درآمدات 1 ارب 28 کروڑ20 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

اسی طرح رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران خدمات کی درآمدات میں 4.33 فیصد کم رہیں، اس کے باوجود پاکستانی تجارت خسارے کا شکار ہوئی۔




جس کی بڑی وجہ خدمات کی برآمدات میں 60 فیصد کے قریب کمی ہے، اگست 2013 میں ماہانہ بنیادوں پر خدمات کی برآمدات 4.75فیصدکمی سے 36کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار ڈالر، درآمدات کی مالیت 21.12 فیصد کے اضافے سے 67 کروڑ 54 لاکھ 70 ہزار ڈالر اور تجارتی خسارے کی مالیت 77.31 فیصد کے اضافے سے 31کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہی۔

جولائی 2013 میں خدمات کی برآمدات 38 کروڑ 18 لاکھ 30ہزار ڈالر، درآمدات 55کروڑ 76 لاکھ 70ہزار ڈالر اور تجارتی خسارہ 17 کروڑ 58 لاکھ 40ہزار ڈالر رہا تھا تاہم اگست میں سالانہ بنیادوں پر خدمات کی برآمدات 6.06 فیصد زائد رہیں مگر درآمدات میں نسبتاً زیادہ 9.35 فیصد کے اضافے کے باعث تجارتی خسارہ 13.45 فیصد بڑھ گیا، اگست 2012 میں خدمات کی برآمدات34کروڑ 28 لاکھ 90ہزار ڈالر، درآمدات 61کروڑ 77 لاکھ10 ہزار ڈالر اورتجارتی خسارہ 27 کروڑ 48لاکھ 20 ہزار ڈالر رہا تھا۔
Load Next Story