بلوچستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کردیا

فنڈ سے آفات سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی اور نقصانات کا ازالہ ممکن بنایا جائے گا

صوبائی حکومت فنڈ میں وفاق اورعالمی اداروں سے براہ راست امداد بھی لے سکے گی فوٹو: فائل

صوبائی حکومت نے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کرکے باقی صوبوں سے سبقت حاصل کرلی۔


بلوچستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کردیا۔ فنڈ کے ذریعے پورے صوبے میں ہر قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیاری، ساحلی پٹی اور سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں کے لئے منصوبہ بندی، عمارات کو زلزلہ پروف اسٹرکچر میں جدید طرز پر درست کرنے سمیت ہر قسم کی قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت فنڈ میں وفاق اورعالمی اداروں سے براہ راست امداد بھی لے سکے گی۔ اس طرح صوبائی حکومت نے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ قائم کر کے باقی صوبوں سے سبقت حاصل کرلی۔
Load Next Story