خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی برقرار مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کرلی ہے

صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 46 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 46 روز سے ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جب کہ ڈاکٹرز نے آج سے ان ڈور سروسز اور وارڈز وزٹ بھی بند کردیے ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کے بیک ڈور رابطے بھی کام نہ آسکے اور گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اجتماعی استعفے دینے کی تیاری کرلی ہے۔


دوسری جانب صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کرلی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو ہڑتالی ڈاکٹروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہڑتالی ملازمین ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے لیکن تنخواہیں وصول کررہےہیں، احتجاج و ہڑتال کرنے والے ملازمین ہیلتھ سسٹم کے انتشار کا باعث بن رہے ہیں لہذا ڈاکٹروں و طبی عملے کی تنخواہوں کو بھی فوری طور پر بند کیا جائے۔
Load Next Story