لاہورہائی کورٹ کا دھرنے کے باعث میٹرو بسوں کی بندش کا نوٹس

جب تمام سڑکیں کھلی ہیں تومیٹرو بسیں کیوں بند ہیں؟، ہائی کورٹ

جب تمام سڑکیں کھلی ہیں تومیٹرو بسیں کیوں بند ہیں؟، ہائی کورٹ فوٹو:فائل

لاہورہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کی وجہ سے میٹرو بس سروس کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

عدالت کے راولپنڈی بنچ میں میٹرو بسوں کی بندش کے خلاف پٹیشن کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ میٹرو بسوں کی بندش سے روزانہ 1 لاکھ مسافر، طلبہ متاثر ہورہے ہیں۔


ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے استفسار کیا کہ جب تمام سڑکیں کھلی ہیں تومیٹرو بسیں کیوں بند ہیں؟۔ عدالت نے میٹروروٹ پرویگنوں کے روٹ منسوخ کرنے کا بھی نوٹس لیا۔

عدالت نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔
Load Next Story