سنی دیول کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے سدھو کو بھی اجازت
سدھو اور سنی دیول کرتارپور راہداری کے افتتاح کے لیے کل پاکستان آئیں گے
نامور بالی ووڈ اداکار وسیاستدان سنی دیول اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر کل پاکستان آئیں گے۔
اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد کی تصدیق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ روز کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے وفد میں سنی دیول بھی شامل ہوں گے۔
سنی دیول کے علاوہ بھارتی وفد میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوں گے جب کہ نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور آنے والے پہلے بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے بھارتی حکومت کو 3 خط لکھے تھے۔ جس کے بعد انہیں بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل گئی۔
واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیاتھا۔