آواران اور مشکے میں کوئی آپریشن نہیں کیا جارہا ترجمان پاک فوج

سیکیورٹی فورسز نے آواران اور مشکے میں اپنے 6 جوانوں کی شہادت کے باوجود صبر کا مظاہرہ کیا ہے، آئی ایس پی آر

شرپسندوں کی جانب سے آواران اور مشکے میں آپریشن کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: فائل

پاک فوج نے بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے آواران اور مشکے میں کسی بھی قسم کے آپریشن کی تردید کرتے ہوئے اسے شر پسندوں کا پروپیگینڈا قرار دیا ہے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز آواران اور مشکے میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، شرپسندوں کی جانب سے علاقے میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے اپنے 6 جوانوں کی شہادت کے باوجود صبر کا مظاہرہ کیا ہے اور حملوں کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے، شرپسندوں کی جانب سے آواران اور مشکے میں آپریشن کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی آڑ میں ان کے خلاف آپریشن تیز کیا جارہا ہے۔
Load Next Story