زبیدہ خانم لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک

زبیدہ خانم کی نماز جنازہ مین پاکستانی فلم انڈسٹری سے کی نمایاں شخصیات اور بڑی تعداد میں مداحوں نےبھی شرکت کی۔

زبیدہ خانم کا شمار فلمی صنعت کی سینئر ترین گلوکارؤں میں ہوتاتھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی سابق گلوکارہ زبیدہ خانم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


زبیدہ خانم کی نماز جنازہ ویسٹ وڈ کالونی میں ادا کی گئی، اس موقع پر ان کے اعزا و اقربا کے علاوہ سید نور اور عرفان کھوسٹ سمیت پاکستانی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور بڑی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

زبیدہ خانم کا شمار فلمی صنعت کی سینئر ترین گلوکارؤں میں ہوتاتھا۔ انہوں نے پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں لاتعداد سپر ہٹ گیتوں کو اپنی آواز بخشی ۔انہوں نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا تاہم پروڈیوسر و ڈائریکٹر ریاض بخاری سے شادی کے بعد زبیدہ خانم نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ انہیں سانس کا عارضہ لا حق تھا، گزشتہ روز اپنے شوہر کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی طبیعت خراب ہوئی اور چند ہی لمحوں بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
Load Next Story