چاروں صوبوں میں مزید 14 صنعتی زونز قائم کرنیکا اصولی فیصلہ
نئےصنعتی زونزصوبوں میں سرحدی علاقوں میں لگائے جائیں گے اور انہیں ری کسٹرکشن اپرچیونٹی زونز ڈکلیئر کیا جائیگا، زرائع
وفاقی حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں میں مزید چودہ صنعتی زونز،ٹیکس فری زونز اور ری کنسٹرکشن اپر چیونٹی زونز قائم کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقوں میں اور بلوچستان و خیبر پختونخواہ میں ری کنسٹرکشن اپر چونٹی زونز قائم کیے جائیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب میں صنعتی زونز اور ٹیکس فری زونز قائم کیے جائیں گے۔ ان زونز کے قیام کا بنیادی مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور دہشت گردی سے پاک کیے جانے والے علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے متبادل مواقع و ذرائع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے کے فعال شہری بن سکیں اور ان علاقوں کی تیار کردہ اشیا بین الاقوامی مارکیٹ میں رعایتی ڈیوٹی پر برآمد کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ امریکا کے دوران بھی امریکا کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی، جی ایس پی پلس اور ری کنسٹرکشن اپرچونٹی زونز کے قیام سمیت دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق یہ نئے صنعتی زونز مذکورہ صوبوں میں سرحدی علاقوں میں لگائے جائیں گے اور انہیں ری کسٹرکشن اپرچیونٹی زونز ڈکلیئر کیا جائیگا جبکہ یہ زونز ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گے۔ حکام نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر قابو پانے اور ملکی برآمدات کے فروغ کیلیے وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں چودہ نئے صنعتی زون قائم کرنے کیلیے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیدی ہیں، ان میں بعض ٹیکس فری صنعتی زون بھی شامل ہیں مذکورہ صنعتی زون و ٹیکس فری صنعتی ون اندرون سندھ' بلوچستان' خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں قائم کیے جائیں گے جوکہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ صنعتی زونز و ٹیکس فری صنعتی زونز کا قیام آئندہ پانچ سال کے دوران عمل میں آئے گا جبکہ ان کے قیام سے ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔