گانے فلم کوعوام میں مقبول کردیتے ہیں ڈمپل کپاڈیہ
موسیقی کا معیار مزید بہتر نہیں کرسکتے تواسے پرانی روش پرہی رہنے دیا جائے، ڈمپل کپاڈیہ
بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے کہاہے کہ میوزک انڈسٹری کوچاہیے کہ موسیقی کے معیار کو اگر مزید بہتر نہیں کرسکتے توکم ازکم اتنا خیال توکرہی سکتے ہیں کہ جس معیار پر ہم عرصے درازسے کام کررہے ہیں اسے برقرار رکھا جائے کسی بھی فلم کے گانے فلم کوعوام میں مقبول کردیتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ٹیلی فون پرایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ محمدرفیع، کشور کمار، لتامنگیشکر، الکایاگنک سمیت کئی گلوکاروں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بے شمارکام کیاجس کی مثال دنیا بھرمیں دی جاتی ہے۔
حال ہی میں ہندوستان کوایک نئی آواز شریا گھوشال کی صورت میں ملی اس نے اپنی آوازکے جادومیں پوری انڈسٹری کوجکڑلیاہے۔