بدین 2 ڈاکٹروں سمیت 6 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق

سول اسپتال میں ڈنگی کے علاج کیلیے خصوصی وارڈ قائم، دیگر سہولتیں بھی دی جائینگی، عبدالخالق

لیبارٹری سے کروائے جانے والی ٹیسٹوں میں 6 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

بدین میں 2 ڈاکٹروں سمیت 6افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد سول اسپتال میں اسپیشل وارڈ قائم کرلیا گیا۔

بدین سول اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شاہنواز اور تلہار کی لیڈی ڈاکٹر نوشین میں ڈنگی کی تصدیق ہوئی ہے، دوسری جانب شہر کی نجی لیبارٹری کے ڈاکٹر ہارون میمن کے مطابق ان کی لیبارٹری سے کروائے جانے والی ٹیسٹوں میں 6 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔ جن میں نور احمد ، گلزار، احسان احمد اور عامر شامل ہیں۔




جس کے بعد سول اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر ڈنگی کا علاج کرنے کے لیے خصوصی وارڈ قائم کر لیا گیا۔ سول سرجن بدین ڈاکٹر عبدالخالق کھتری نے کہا ہے کہ وارڈ میں ڈنگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Load Next Story