پرویزمشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی ہائیکورٹ منتقلی کی درخواست دوسرے بنچ منتقل

جسٹس نورالحق کی واپسی کے بعد پرویزمشرف کے خلاف ٹرائل ہائی کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوگی۔

۔مقدمہ جسٹس نورالحق کی عدالت میں درج ہوا ہے اس لئے درخواست کی سماعت بھی ان ہی کی عدالت میں کی جائے، درخواست گزار کا موقف۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقلی سے متعلق درخواست سماعت کےلئے دوسرے بنچ منتقل کردی۔


قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس ریاض احمد خان نے درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار ہارون الرشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل سیشن کورٹ کے بجائے ہائی کورٹ میں کرنے سے متعلق دائر کررکھی ہے اور یہ مقدمہ جسٹس نورالحق کی عدالت میں درج ہوا ہے اس لئے درخواست کی سماعت بھی ان ہی کی عدالت میں کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لئے دوسری بنچ منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ جسٹس نورالحق فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے چھٹیوں پر ہیں اب ان کی واپسی کے بعد پرویزمشرف کے خلاف ٹرائل ہائی کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوگی۔
Load Next Story