نواز شریف کا نام ای سی ایل سے جلد نکال دیا جائے گا گورنر پنجاب
نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے، چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے جلد نکال دیا جائے گا۔
لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ان کی صحت کی صورتحال خراب ہے اور میں نے خود تمام اداروں سے رابطہ کیا ہے، ہم ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، ان کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا جس نے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی، مجھے یقین ہے کہ جلد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارتی سپریم کورٹ نے ہندو جنونیوں کے ڈر سے بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ادھر ہم پاکستان میں کرتار پور کی طرح اقلیتوں کی عبادت گاہیں کھول رہے ہیں، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ ہم اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں، ہم اس ملک میں لبرل ازم کو فروغ دیں گے اور انتہا پسندی و دہشت گردی ختم کریں گے۔