مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر 52 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنےکا نوٹیفکیشن تیار
جن اراکین کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں رحمٰن ملک ، فیصل رضا عابدی اورمصطفیٰ کمال شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کو 18 منتخب ارکان کے مالی گوشواروں کی تفصیلات موصول ہوگئیں تاہم رحمٰن ملک ، فیصل رضا عابدی اورمصطفیٰ کمال سمیت 52 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹی فکیشن تیارکرلیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔ ارکان کی عدم دلچسپی پر الیکشن کمیشن نے تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی، قواعد کے مطابق اس تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل ہو جانی تھی لیکن عید کی تعطیلات کے باعث 21 اکتوبر تک مہلت دی گئی لیکن اب تک صرف 18 اراکین اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں جب کہ رحمٰن ملک ، فیصل رضا عابدی اورمصطفیٰ کمال سمیت 52 اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں جس پر ان کے رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔
52 ارکان میں 3 ارکان قومی اسمبلی، 3 سینٹرز، پنجاب اسمبلی کے 8، سندھ اسمبلی کے 11، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 13 اور بلوچستان اسمبلی کےچار ارکان شامل ہیں۔