پی آئی اے کی نج کاری رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پی آےئ اے کی نجکاری غیرآئینی اور غیر قانونی ہے، درخواست گزار کا موقف

حکومت نے پی آئی اے، ریلوے اور اسٹیل ملز سمیت خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی محدود پیمانے پر نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کی نج کاری رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہے ، اس اہم ادارے کی نجکاری غیرآئینی اور غیر قانونی ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو فوری طور پر رکوا دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے، ریلوے اور اسٹیل ملز سمیت خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی محدود پیمانے پر نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story