بھارت کا انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ
گزشتہ سال بھی انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کرنیوالے پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹورنامنٹ سےباہرکردیاگیاتھا
بھارت نے ایک بار پھر تنگ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے انڈین ہاکی لیگ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین ہاکی لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلانی 18 نومبر کوہوگی جب کہ ٹورنامنٹ جنوری میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کے 59 کھلاڑی شامل ہوں گے جب کہ بھارت نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو انڈین ہاکی لیگ سے باہر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت کی جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کےلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے میں تاخیر کی گئی تھی تاہم ویزے جاری کرنے کے بعد پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔