سیالکوٹ کے مختلف سیکٹرزمیں بھارتی فوج کی فائرنگ 8 افراد زخمی
سیالکوٹ کے بجوات سیکڑ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے تھے
MUZAFFARABAD:
گزشتہ 10 ماہ سے لائن آف کلنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری تھا ایک ہفتے سے بین الاقوامی سرحد پر بھی بھارت کی جانب سے ننگی جارحیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، سیالکوٹ کے مختلف سیکٹرز میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 8 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے بجوات سیکڑ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے تھے، پاکستان رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں لیکن اس کے بعد بھارتی فوج نے اپنی بندوقوں کے منہ ہڑپال،دھمالہ اورچنگورہ سیکٹرز پر شکرگڑھ، شرجیت گڑھ ، چپرار، چاروہ اور باجرہ گڑھی چیک پوسٹوں اور ان سے ملحقہ آبادیوں پر کھول دیئے جس کے نتیجے میں مزید 8 افراد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 5 روز سے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑھ ، شرجیت گڑھ ، چپرار ، چاروہ سیکٹر، باجرہ گڑھی میں چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جس سے چناب رینجرز کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ فائرنگ اور گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔