بھارت نے مسجد مسمار کی اور ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا وزیر خارجہ
پاکستان قائداعظم کی سوچ پر جب کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا جب کہ انہوں نے مسجد مسمار کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نہرو والا بھارت نہیں رہا بلکہ ہندوستان بن گیا ہے، ہندوستان میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے، سیکولر سوچ، جس کا وہ پرچار کیا کرتے تھے وہ دفن ہو چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم گوردوارہ تعمیر کر رہے تھے اور وہ مسجد کو مسمار کر رہے تھے، ہم تاریخ بنا رہے تھے اور وہ تاریخ کو دفن کر رہے تھے تاہم یہ ایک تقابلی جائزہ ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ اور ویژن کی ڈگر پر چل پڑا ہے جب کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔