سیف کیلئے بھوکی پیاسی رہ کر’’کروا چوتھ‘‘ نہیں رکھ سکتی کرینہ کپور

کھانے کے بغیر نہیں رہ سکتی لہٰذا اس تہوار کو مختلف کھانے کھا کر مناؤں گی، کرینہ کپور

مجھے اپنا پیار ثابت کرنے کےلئے کرواتھ چوتھ کے موقع پر بھوکا رہنے اور فاقے کاٹنے کی ضرورت نہیں،کرینہ کپور فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شوہر سیف علی خان سے کتنا پیار ہے کہ یہ ثابت کرنے کے لئے کروا چوتھ کے موقع پر فاقے میں رہنے کی ضرورت نہیں۔


ممبئی میں ایک تقریب کے دوران کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا پیار ثابت کرنے کےلئے کرواتھ چوتھ کے موقع پر بھوکا رہنے اور فاقے کاٹنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں کھانے کے بغیر نہیں رہ سکتی، میں اس تہوار کو مختلف کھانے کھا کر مناؤں گی۔

واضح رہے کہ ہندو مذہب میں کروا چوتھ کا تہوار سال میں ایک دن منایا جاتا ہے، اس تہوار میں شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کی سلامتی، لمبی عمر اور ترقی کے لیے صبح سورج نکلنے سے لے کر رات چاند کے نکلنے تک بغیر کھائے پئے رہتی ہیں ۔
Load Next Story