وزیرزراعت کا کراچی والوں کو ٹڈی دل کی کڑاہی کھانےکا بیان مضحکہ خیز ہے ایم کیوایم
پیپلزپارٹی کے دور میں اندرون سندھ کے معصوم شہری پہلے ہی ٹڈی دل کھانے پرمجبور ہیں، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے ٹڈی دل سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں اندرون سندھ کے معصوم شہری تو پہلے ہی ٹڈی دل کھانے پرمجبور ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی والے ٹڈی دل کی کڑاہی اور بریانی بناکر کھائیں، وزیر زراعت سندھ
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلے ہی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کیا کم ظلم کیا ہے جو اب ٹڈی دل کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں، سندھ حکومت نے اندرون سندھ کے ساتھ ساتھ شہری سندھ کو بھی تاریکی میں دھکیل دیا ہے، محکمہ ذراعت اگر اندرون سندھ ٹڈی ڈل کے حملے کی روک تھام کے اقدامات کرتا تو کراچی کے بیشتر علاقے اس سے متاثر نہیں ہوتے۔