ائیر چیف سے فخر عالم کی ملاقات اپنی کتاب مشن پرواز پیش کی
میری جو صلاحیتیں ہیں وہ کم رفتار طیاروں کے لیے ہیں، فخر عالم
گلوکار فخر عالم نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب ''مشن پرواز، فخر عالم میکنگ ہسٹری'' بھی پیش کی۔
سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور فخر عالم کی یہ ملاقات گلوکار کے دنیا کے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی۔ فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہاوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ''مشن پرواز، فخر عالم میکنگ ہسٹری'' بھی پیش کی۔
فخر عالم نے ٹویٹر پر سربراہ ایئر چیف مارشل کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی شیئر کیں ساتھ ہی انہوں نے ملاقات کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خلائی سفر، فلائٹ اسکول، سول ایوی ایشن کی تنظیمِ نو اور 27 فروری کو اپنے ہیروں کی جانبازی اور صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا۔
فخر عالم نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ میرا بچپن سے ہی فائٹر پائلٹ بننے کا خواب تھا لیکن میرے خیال میں میری جو صلاحیتیں ہیں وہ کم رفتار طیاروں کے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ فخر عالم نے گزشتہ سال شروع کئے جانے والے مشن پرواز کی شروعات امریکا کے ایئر پورٹ ٹمپا فلوریڈا سے شروع کیا اس 23 روز سفر میں انہوں نے 22 ممالک کا سفر طے کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔