کوئٹہ میں 20 روپے میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر اتفاق

روٹی کے وزن میں 40 گرام کمی عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر

آٹے کا بحران ختم ہوتے ہی روٹی کا وزن 320 گرام کردیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ۔ فوٹو:فائل

UNITED NATIONS, UNITED STATES:
شہر میں نان بائیوں نے آئندہ دس روز تک ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات مشروط طور پر کامیاب ہوگئے ہیں اور نان بائیوں کی ہڑتال آئندہ 10 روز تک مؤخر ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں تندور والوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کی ہوئی تھی، ان کا مطالبہ تھا کہ آٹا مہنگا ہو گیا مگر روٹی کی قیمت کا نیا نرخ نہیں دیا جارہا، روٹی کی قیمت 20 روپے کی بجائے 30 روپے مقرر کئے جائیں، اور ضلعی اتنطامیہ کی جانب سے بلا وجہ چھاپوں کو روکا جائے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نان بائیوں کی آزادی مارچ میں شامل ہونےکی دھمکی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوئٹہ ثاقب کاکڑ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے تاہم روٹی کے وزن میں 40 گرام کمی کردی گئی ہے جو عارضی ہے۔ آٹے کا بحران ختم ہوتے ہی روٹی کا وزن 320 گرام کردیا جائے گا، روٹی کی قیمت میں اضافہ پرائس کنٹرول کمیٹی ہی کرسکےگی۔

 
Load Next Story