انڈر 14سپرسیریز ٹینس 3 بھارتیوں سمیت6 پلیئرز کراچی نہیں پہنچے

سنگلز افتتاحی میچ میں احمد نائل قریشی نے یحیٰی لون کو 3-6 اور 3-6 سے شکست دیدی۔

سنگلز افتتاحی میچ میں احمد نائل قریشی نے یحیٰی لون کو 3-6 اور 3-6 سے شکست دیدی۔ فوٹو: فائل

اے ٹی ایف انڈر14سپرسیریزٹینس چیمپئن شپ میں رجسٹریشن اور انٹری کرانے کے باوجود 12 غیرملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے۔

اے ٹی ایف انڈر14سپرسیریزٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز افتتاحی میچ میں احمد نائل قریشی نے یحیٰی لون کو 3-6 اور 3-6 سے شکست دیدی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین احمد نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا، رجسٹریشن اور انٹری کرانے کے باوجود 12 غیرملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے۔


دستبردار 6 کھلاڑیوں میں سے 3 بھارتی بھی شامل ہیں، 2پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑیوں رضا علی مرزا اور ابراہیم نومان یوسف کومنتظمین نے وائلڈکارڈ انٹری دیدی۔

 
Load Next Story