اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی کمانڈر ابوالعطا اہلیہ سمیت شہید

فضائی حملے میں بہا ابوالعطا کا گھر تباہ ہوگیا اور بچے بھی زخمی ہوگئے

اسرائیلی فضائیہ حملے میں فلسطینی کمانڈر کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ فوٹو : ٹویٹر

FAISALABAD:
اسرائیلی فضائیہ نے ایک کارروائی میں فلسطینی تنظیم اسلامک جہاز کے کمانڈر کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے جب کہ دو بچے زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی تنظیم 'اسلامک جہاد' کے کمانڈر 42 سالہ بہا ابو العطا کے گھر پر بمباری کی، حملے میں کمانڈر اپنی اہلیہ سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ان کے دو بچے شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلامک جہاد نے اسرائیلی حملے میں عسکری کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ہمارے ایک سیاسی رہنما اکرم العجوری کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلامک جہاد نے بھی ردعمل دیتے ہوئے سرحد پار اسرائیلی چیک پوسٹوں کی جانب کئی راکٹ داغے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملے کی منصوبہ بندی گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی۔ بہا ابو العطا اسرائیل کے لیے ایک بم کی طرح تھا جس کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی کمانڈر ابو العطا کے گھر پر فضائی حملہ حال ہی میں مقرر ہونے والے انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیردفاع نفتالی بینٹ کو تعیناتی کے بعد پہلی کارروائی ہے۔
Load Next Story