کراچی کے نجی اسکول میں طالبعلم سےبدفعلی

دو ملازمین نے چوتھی جماعت کے طالبعلم (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنایا

دو ملازمین نے چوتھی جماعت کے طالبعلم (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنایا فوٹو:فائل

محکمہ تعلیم نے گلشن معمارکےنجی اسکول میں طالبعلم سےبدفعلی کا نوٹس لے لیا۔


کراچی کے علاقے گلشن معمارکےنجی اسکول میں دو ملازمین نے چوتھی جماعت کے طالبعلم (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ طالبعلم کےوالدنےاسکول کے2 ملازمین کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

ڈائیریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنزنےبیکن لائٹ اسکول کی انتظامیہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔
Load Next Story