لندن میں عید مستی پاکستانی فنکاروں کو خوب پذیرائی ملی

کنسرٹ میں حسنین لاہوری، فلک شبیر،عمر شریف اور کومل رضوی نے پرفارم کیا۔

شفقت امانت اور ابرار الحق نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور شرکاء سے داد حاصل کی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ روز عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے عید مستی کے نام سے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔منتظمین کے مطابق عید الفطر کے بعد عیدالاضحیٰ کے موقعے پر اس کنسرٹ کا مقصد صرف عید کی خوشیاں منانا نہیں تھا بلکہ ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'انٹرنیشنل لرننگ موومنٹ' یعنی آئی ایل ایم کے لیے مالی وسائل کا انتظام کرنا بھی تھا۔




لندن کے ویمبلے ایرینا میں منعقدہ اس کنسرٹ کا آغاز پاکستانی نڑاد برطانوی گٹارسٹ حسنین لاہوری کی پرفارمنس سے ہوا۔کنسرٹ میں فلک شبیر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 'کامیڈی کنگ' عمر شریف ، گلوکارہ کومل رضوی، شفقت امانت علی خان ، فواد افضل خاناور ابرار الحق نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس شو کی منتظم ناز کے بقول اس شو کے نتائج بہت مثبت رہے۔ شو سے آئی ایل ایم نے 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی امدادی رقم اکٹھی کی۔
Load Next Story