سانگھڑ زمیندار کی نجی جیل پر بھاری نفری کا چھاپہ 74ہاری بازیاب

رہا ہونے والوں میں 42 بچے اور 14 خواتین بھی شامل ہیں۔

عدالتی حکم پر پیرومل پولیس نے کارروائی کی۔

ISLAMABAD:
عدالت کے حکم پر پیرومل پولیس کا زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ، مرد، خواتین اور بچوں سمیت 74 کسان بازیاب، عدالت نے آزاد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کو کانجی مل اور اجیتو منگواڑ نے درخواست دی تھی کہ زمیندار نظر قائم خانی کی نجی جیل میں اس کے عزیز قید ہیں جن سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے۔ عدالت کے حکم پر کنڈیاری کے قریب پیرومل پولیس کی بھاری نفری نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 74 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔




جن میں 18 مرد، 14 خوتین اور 42 بچے شامل ہیں۔ بازیاب افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے بیانات قلم بند کرکے انھیں مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دی گئی۔ بازیاب کسانوں گنکامل، چندومل، تیرت مل، پریم، گنشام، سیتا، سنگتا، کمل، سویرا، اینااور لتا نے بتایا کہ وہ مذکورہ زمیندار کے پاس کئی برسوں سے کاشت کاری کرتے تھے، ہم سے جبری مشقت کرائی جاتی تھی، کوئی حساب دینے کے لیے تیار نہیں تھا، عدالت کے حکم پر ہمیں نجات ملی۔
Load Next Story