پاکستان کوایک دہائی بعد پروٹیزپر فتح کا نادر موقع مل گیا
دبئی ٹیسٹ ڈرا کرکے بھی تاریخ رقم کرنا ممکن، دوسری سیریز فتح نصیب ہو گی
SHALTALO:
پاکستان کو ایک دہائی بعد پروٹیزپر فتح کا نادر موقع مل گیا، دبئی ٹیسٹ کو ڈرا کرکے بھی تاریخ رقم کرنا ممکن ہو گا۔
ٹیم اب تک جنوبی افریقہ کے خلاف صرف ایک بار ہی ٹیسٹ سیریز جیت سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ابوظبی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے 2میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، اب بدھ سے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع ہورہا ہے، میزبان کے پاس نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل 9 سیریز کھیلی جا چکیں، ان میں پاکستان نے صرف ایک بار 2003-04 میں کامیابی حاصل کی، ہوم گرائونڈز پر یہ سیریز2 میچز پر ہی مشتمل تھی۔
لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی، اس میچ میں انضمام الحق کی عدم موجودگی میں قیادت کے فرائض محمد یوسف (اس وقت یوحنا) نے نبھائے تھے۔ فیصل آباد ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، اس میں قیادت دوبارہ انضمام کے ہاتھوں میں تھی۔ جنوبی افریقہ اب سے سیریز میں 6 مرتبہ فاتح رہا جبکہ 2 ڈرا ہوچکیں،اب یو اے ای میں پاکستان کے سر پر سے سیریز میں شکست کی تلوار تو ہٹ چکی ہے، اگر جنوبی افریقہ دوسرا میچ جیت گیا تو یہ دونوں ممالک میں ڈرا ہونے والی تیسری سیریز ہوگی۔ 2010 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان عرب امارات میں سیریز 0-0 سے ڈرا ہوگئی تھی، اس وقت بھی قیادت مصباح الحق کے ہاتھوں میں تھی۔