منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کو قید و جرمانے کی سزا
خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر، ساس اور سسر کاجسمانی ریمانڈ
ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا۔
فاضل عدالت نے قرار دیا کہ ملزم لال بخش کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے ہیں اس لیے ملزم کو 3سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی، واضح رہے کہ ملزم ضمانت پر رہا تھا ، پیر کو فاضل عدالت کے فیصلے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کراکر جیل بھیجوا دیا،استغاثہ کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے ملزم کو 24دسمبر 2011کو غازی ٹائون سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 200گرام چرس برآمد کی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن نے نوجوان اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں میں گرفتار مقتولہ کے شوہر آصف حسین، سسر محمد حسین اور مقتولہ کی ساس گلشن بی بی کو 23اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل دیدیا،عدالت نے ملزمہ گلشن بی بی کو وومن تھانے میں رکھ کر تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے، استغاثہ ملزمان نے جیکسن تھانے کی حدود میں 19سالہ زرناب کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر زہریلی اشیا پلاکر قتل کردیا تھا، بعدازاں پولیس نے مقتولہ کے والد فدا محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔