پاک امریکا تلخیوں میں نمایاں کمی آئیامریکی محکمہ خارجہ
وائٹ ہاؤس نے پاکستانی وزیراعظم کیلیے پرتپاک جذبات کا اظہار کیا ہے ،میڈیا کوبریفنگ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تلخیوں میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
امریکا کے محکمہ خارجہ کی طرف سے صحافیوں کو بتایا گیا کہ نواز شریف کا دورہ دوطرفہ تعلقات گہرے کرنے کا موقع دیگا کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تلخیوں میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔ سنیئر امریکی افسر نے بتایا کہ نواز شریف وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون، ڈرون حملوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستانی وزیراعظم کیلیے پرتپاک جذبات کا اظہار کیا ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجارت، اقتصادی ترقی، علاقائی استحکام اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ سمیت پاک امریکا تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سنیئر امریکی افسر نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں صدر اوباما کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈرون حملوں کو کم کیا جائیگا، تنازعہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔